چیف منسٹر گجرات آنندی بین پٹیل کا استعفٰی قبول

چیف منسٹر گجرات آنندی بین پٹیل کا استعفٰی بی جے پی پارلیمنٹری بورڈ نے قبول کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر گجرات نے دو دن پہلے یہ کہتے ہوئے استعفٰی دے دیا تھا کہ ان کی عمر 75 سال ہوچکی ہے۔ انھوں نے استعفٰی وزیر اعظم نریندر مودی کو روانہ کیا تھا جس پر آج پارلیمنٹری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ان کے استعفٰی کو قبول کرلیا گیا۔