نیشنل

344 ریلوے اسٹیشنوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب

ریلوے کے وزیر جناب سریش پربھاکر پربھو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ہندوستان میں فی الحال 344 ریلوے اسٹیشنوں میں کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن کیمرے ( سی سی ٹی وی ) نصب کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کھ ریلویز میں جرائم کی روک تھام ، ان کا پتہ لگانا ، کیسوں کا رجسٹریشن اور ان کی تحقیقات ریاستوں کی ذمہ داری ہے ۔ 

 

انہوں نے کہا کہ ریلویز میں جرائم سے نمٹنے میں کیسوں کا بروقت رجسٹریشن ، تیزی سے تحقیقات اور متعلقہ ریاستوں کے گورنمنٹ ریلوے پولیس کے درمیان بین ریاستی تال میل اہم عوامل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی دستیابی سے تیزی سے کارروائی ممکن ہو سکتی ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی عدم موجودگی ریلوے اسٹیشنوں پر جرائم سے نمٹنے میں ایک بڑا عنصر نہیں ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button