فون پر پریشان کرنے والوں کے خلاف نربھٰے ایکٹ

فون پر خواتین اور لڑکیوں کو پریشان کرنے والوں کی اب خیر نہیں ہے کیونکہ حیدرآباد پولیس نے ایسے افراد کے خلاف نربھئے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کافیصلہ کیا ہے شہر میں خواتین اور لڑکیوں کو فون پر پریشان کرنے کی روزآنہ کئی شکایات موصول ہورہی ہیں خواتین سے چھڑ چھاڑ کرنے والوں پر نظر رکھنے والی پولیس کی شی ٹیم نے بار بار فون کرکے کسی خاتون کو پریشان کرنے والوں کو جیل روآنہ کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا ہے