جنرل نیوز

مارننگ واکرس ایسوسی ایشن کورٹلہ کی جانب یوم اطفال تقریب۔محمد انور کونسلر کی جانب سے غذائی اشیاء کی تقسیم۔

 

کورٹلہ 14/نومبر ( نیوز) کورٹلہ کے گورنمنٹ جونیر کالج گراؤنڈ میں مارننگ واکرس ایسوسی ایشن کورٹلہ کی جانب سے "یوم اطفال”جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر خصوصی طور پر خطاب کرتے ہوئے جناب محمد انور وارڈ کونسلر21 ونائب صدر ٹاؤن ٹی۔آر۔یس پارٹی کورٹلہ نے اپنی جانب سے بچوں میں پھلوں کی تقسیم عمل میں لائی۔اس موقع پر تقریباً 100افراد کا شوگر،بلڈ پریشر،ٹسٹ کیاگیا۔اور اس موقع پر حاضرین میں پودوں کی تقسیم عمل میں لاتے ہوۓ ماحول کو آلودگی سے پاک بنانے اور فضائی آلودگی دور کرنے پر ذور دیا گیا۔اور ساتھ ہی ساتھ اس موقع تمام شرکاء میں پھلوں،ابلئے ہوےانڈوں،بریڈجام،اور دیگر غذائی اشیاء کی تقسیم عمل میں آئی۔اس موقع پر مارننگ واکرس ایسوسی ایشن کورٹلہ کے صدر جناب سی۔ایچ وشواناتھم نے محمد انور کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ محمد انور عوام دوست شخصیت ہیں اور شہر کیلئے انکی جانب سے خدمات جاری ہیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ محمد انور کی خدمات یونہی جاری رہیں گی۔اس موقع پر چکرادھر،پردیپ کمار،یم کشن،مہیش،نیلی سرینواس،جلندھر،محمد رشید،بھومئیا،راملو،اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button