جنرل نیوز

کاؤرم پیٹہ جڑچرلہ کے قدیم ادارہ دارالعلوم عربیہ تہنیتی پروگرام و رسم اجراء

 

شادنگر ( پریس ریلیز)101  سالہ قدیم ادارہ دارالعلوم عربیہ کاؤرم پیٹہ جڑچرلہ ضلع محبوب نگر تلنگانہ۔ 16صفر 1444ھ 14-09-2022 سالانہ فاتحہ و جلسہ تقسیم اسناد دارالعلوم عربیہ کاؤرم پیٹہ جڑچرلہ کے موقع پر سلامت رہے قدیم دوستانہ ماحول واٹس ایپ گروپ کی جانب سے بعد مغرب کتب خانہ دارالعلوم عربیہ میں ملٹی کلر پی ڈی ایف فائل *میں دارالعلوم عربیہ ہوں قسط دوم* کی رسم اجراء و تہنیت مولانا حافظ وقاری محمد خواجہ فیض الدین نظامی،منتظم مدرسہ ہذا و قدیم طالب علم،مولانا حافظ وقاری محمد تمیم نظامی گلبرگہ قدیم طالب علم مدرسہ ہذا کی شال پوشی استادالاساتذہ حضرت مولانا الحاج حافظ وقاری سید رؤف علی قادری الملتانی حفظہ اللہ( صدر مدرس دارالعلوم عربیہ کاؤرم پیٹہ ) کے دست مبارک سے کیاگیا۔میں دارالعلوم عربیہ ہوں قسط دوم کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کتاب میں تعلیمی نصاب مدرسہ ہذا و طلبائے قدیم علمائے ذی وقار ومشائخ عظام کے تاثرات قلم بند کئے گئے ہیں اور مادرعلمیہ کے فارغین بحیثیت بانی مدرسہ ہے انکی بھی فہرست بنائیگی ہے۔اس موقع پر قاضی حافظ سید عزیر ہاشمی قادری،مولانا حافظ وقاری سید زبیر ہاشمی قادری نظامی،مولوی حافظ وقاری مرزا واجد بیگ ماما،مولوی حافظ وقاری عبدالرحمن،مولوی حافظ وقاری محمد رسول خان،مولوی الحاج حافظ وقاری عبدالباقی خالد واڑی،مولوی حافظ وقاری محمد یوسف گلبرگہ،حافظ سید خالد علی ،حافظ محمد جمیل حسین،غلام فرید،واحد خان، غلام حافظ و دیگر طلبہ قدیم و عوام الناس کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔۔آخر میں قاضی سید عزیر ہاشمی قادری کلمات تشکر اداکیا۔۔۔۔۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button