مبارکباد

کورٹلہ کے احمد محی الدین کو بیسٹ لکچرر ایوارڈ ملنے پر شاگردوں نے دی مبارکباد

آل انڈیا ٹیچرز اسوسی ایشن کی جانب سے بیسٹ لکچرر ایوارڈ حاصل کرنے پر شاگردوں نے مبارکباد پیش کی..

بتاریخ 13 نومبر 2021 کو آل انڈیا ٹیچرز اسوسی ایشن کی جانب سے جناب احمد محی الدین لکچرر ریاضی گورنمنٹ جونیئر کالج کورٹلہ (ضلع جگتیال) کو بہترین تدریسی خدمات پر بیسٹ لکچرر ایوارڈ سے نوازا گیا..

واضح رہے کہ 2009 میں کورٹلہ جونیئر کالج میں یم پی سی کورس کا قیام عمل میں لایا گیا. جہاں گروپ کے پہلے سال 25 طلباء و طالبات نے استفادہ حاصل کیا. بہترین نتائج حاصل کرکے کورٹلہ جونیئر کالج ریاستی سطح پر اپنا مقام حاصل کیا.

جناب احمد محی الدین لکچرر ریاضی گورنمنٹ جونیئر کالج کورٹلہ جو ہر وقت اردو مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتے. اور طلباء کے مستقبل کے لئے فکر مند رہتے..

اس موقع پر معلم محمد عابد کورٹلہ نے جناب احمد محی الدین لکچرر کی گل پوشی کی اور مبارک باد پیش کی..

اس موقع پر انجینئر شیخ عطاء اللہ، محمد سیف الدین، محمد زبیر، محمد مسیح الدین، محمد فاروق کے علاوہ دیگر طلباء نے بھی مبارک باد پیش کی..

اللہ آپ سے دعا ہے کہ ہمارے تمام اساتذہ کرام کی خدمات کو قبول و منظور فرما کر دنیا و آخرت میں بہترین اجر عطا فرمائے. آمین

متعلقہ خبریں

Back to top button