جنرل نیوز

حضرت مولانا جعفر پاشاہ نے ظہیرآباد کے موضع ملکا پور میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھا

 

ظہیرآباد16/نومبر حضرت مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھراپردیش نے آج ظہیرآباد حلقہ اسمبلی کے موضع جھاڑی ملکا پور میں مسجد ممتاز المدینہ کاسنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اللّه کے گھر کہ تعمیر کا بیڑہ اٹھانا ایک عظیم عبادت ہے اور مسجدوں کی تعمیر باعث شرف ہےجو کوئی اس کار خیر میں حصہ لیتے ہیں اللّه ان کے لئے جنت میں ایک گھر تعمیر کرتا ہے۔مولانا نے مولانا محمد صدیق احمد قادری حسامی ناظم ریاض العلوم حیدرآباد کی توصیف کرتے ہوئے کہا کہ اس دور افتاد گاوں میں اللّه کے گھر کی تعمیر کا آغاز کرکے امت کو ایک بہترین پیغام دیا ہے اور ان کا یہ عمل قابل تقلید بھی ہے اللّه ان کے اس عمل کو قبول فرمائے اور مولانا نے اس مسجد کی جلد تعمیر اور اس کو آباد رکھنے کی مقامی عوام سے پور خلوس خواہش کی اور دعا کی کہ اللّه اس مسجد کے ذریعہ اس علاقے میں دین کی اشاعت کے کام کو رواں فرمائے۔اس موقع پر محمد ریاض احمد قادری حسامی ، محمد فاروق احمد سید جلال الدین نائب صدور مسلم ایکشن کمیٹی ظہیرآباد ، سعداللّه خان سبیل صدر لیٹریر فورم ظہیرآباد محمد غوث الدین نظامی محمد شجاع الدین زیڈ چینل & پیٹریاٹک ویوز صحافی ظہیرآباد ، محمد وحید الدین ظہیرآباد منڈل اقلیتی صدر ٹی آر ایس ،محمد اسمعٰیل ایم پی ٹی سی ملچلمہ ، محمد عبدالقیوم محمد محبوب پٹیل محمد عاریف محمد نظام الدین محمد علیم الدین محمد محبوب کے علاوہ موضع کے عوام کی قابل لحاظ تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button