جنرل نیوز

بالک مندر اردو ہائی اسکول کے طلبہ میں سولار لیمپ کی تقسیم

عادل آباد کے بالک مندر اردو ہائی اسکول کے آٹھویں،نویں اور دہم کلاس میں زیر تعلیم تین سو طلبہ کے لئے سولار لامپ سروا سکشا ابھیان عادل آباد کی جانب سے منظور کیے گئے۔رات کے اوقات میں بھی اپنے اپنے گھروں میں اسٹڈی کے لئے طلبہ میں پرنسپل محترمہ حور بانو کے ہاتھوں سولار لامپ تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر پرنسپل حور بانو نے اپنے بیان میں کہا کہ عادل آباد کے سلم علاقوں میں بعض مقامات پر کہیں کہیں برقی کی سہولت نہ ہونے سے طلبہ کو رات اوقات میں مطالعہ میں دشواریاں پیش آرہی تھی۔اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے سروا سکشا ابھیان کی جانب سے طلبہ کو سولار لامپ کی تقسیم عمل میں لائی گئی ہے۔جس سے طلبہ کو تعلیم میں کافی مدد ملے گی۔اس موقع پر نسیم شریف،عبدالجلیل،منوہر ریڈی،سہیل خان،مقیم جانی،رام پرساد اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button