جنرل نیوز

چلڈرن اسلامک سرکل لیڈیز ونگ جماعت اسلامی ہند کریمنگر کی جانب سے جلسے پیغام محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور طالب علموں میں انعامات کی تقسیم

کریم نگر _چلڈرن اسلامک سرکل لیڈیس ونگ جماعت اسلامی ہند کریمنگر کی جانب سے جلسے پیغام محمد صلی اللہ علیہ وسلم منعقد کیا گیا اور طالب علموں میں انعامات کی تقسیم عمل میں لاںٔی گی۔۔۔

نیشنل پیالیس حسینی پورہ کریم نگر میں *سی-ای-سی(چلڈرن اسلامک کرکل)* جماعت اسلامی ہند کریمنگر کی جانب سے جلسہ "پیغام محمد صلی اللہ علیہ وسلم” منعقد کیا گیا.
اس عنوان کے تحت مسلم مینجمنٹ اسکولس میں نعت گوی، پینٹنگ ، تحریری، تقریری مقابلے 1 نومبر تا 10 نومبر کے دوران رکھے گیے تھے… تقریبا 300 بچوں نے حصہ لیا .. ان سب میں اول ، دوم درجہ حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات، اسنادات، اور کتب کی تقسیم عمل میں آںٔی اور اسکولس کے طلبہ نے کچھ ماڈلس بناے جس کو اسلامک ایکسپو میں پیش گیا.۔۔
اس موقع پر مہہمان خصوصی ارشاد ضیا سیکریٹری چلڈرن اسلامک سرکل لیڈیس وینگ، جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ نے صدارتی خطاب میں کہا کے بچے رحمت بھی ہیں، نعمت اور امانت ہیں انکی تربیت اور صحیح راہ بتانا والدین اور اساتذہ کی ذمے داری ہے۔۔ ان کو بچپن ہی سے نمازی بناے، ان کو اسلام کی تاریخ واقعات بتاںٔے، ان کے اندر موجود صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جاے اور دینی شعور پیدا کیا جاںٔے۔۔۔
اسی مقصد کے تحت سی-ای-سی بھی تشکیل دی گی ہے. پروگرام میں مہمان خصوصی محترم ارشاد ضیا سیکریٹری چلڈرن اسلامک سرکل لیڈیس ونگ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ، محترم شاہدہ خاتون صاحبہ، مقامی ناظمہ لیڈیس ونگ جماعت اسلامی ہند کریمنگر شرقی، 3 وکلا کیمنگر کورٹ (محمدی بیگم،ناظم بیگم اور وسیم فاطمہ)، ذمدار نیشنل پیالیس ناظما بیگم ، عطیہ تبسم (ارگنایزر چلڈرن اسلامک سرکل لیڈیس ونگ جماعت اسلامی ہند کریمنگر شرقی)، آنیسا طوبا (پریسیڈنٹ گلزاسلامک ارگناںزںشن) کے علاوہ 400 بچوں اور خواتین موجود رہے..
الحمد اللہ،تمام لوگوں کی موجودگی، کوشیشیں اور دعاؤں سے پروگرام کامیاب ہوا۔۔۔اللہ تعالی سب کو جزاے خیر عطا فرماے۔۔ آمین۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button