تلنگانہ

حیدرآباد میں بارش

حیدرآباد: حیدرآباد میں گذشتہ دو دنوں سے وقفہ وقفہ سے ہلکی بارش یا بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج صبح سے ہی شہرکے کئی مقامات پرہلکی یا تیزبارش کی اطلاع ملی ہے۔ بارش کی وجہہ سے موسم کافی سرد ہوگیا۔ حالانکہ بارش اتنی شدت کی نہیں ہے لیکن موسم اچانک تبدیل ہوگیا ہے۔ اضلاع سے بھی اسی طرح کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے قبل ازیں کہا تھا کہ جمعرات کی رات اور جمعہ کو تلنگانہ ریاست کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔ کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ ، یادادری بھونگیر، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ، جوگولمبا گدوال اضلاع میں جمعرات کی رات تیز بارش کا مکان ظاہرکیا گیا تھا اسی طرح جمعہ کے روز نلگنڈہ، سوریہ پیٹ ، یادادری بھونگیر، محبوب نگر، ناگرکرنول، اور رنگا ریڈی میں شدید بارش ہوسکتی ہے ان اضلاع میں اتوار اور پیر کو کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کی بھی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button