تلنگانہ

ملعون راجہ سنگھ کی اسمبلی کی رکنیت برخواست کی جائے۔ مجلس کا مطالبہ

حیدرآباد: مجلس اتحاد المسلمین نے اسپیکراسمبلی سے گستاخ رسول راجہ سنگھ کی اسمبلی کی رکنیت کو برخواست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جناب سید احمد پاشاہ قادری معتمد عمومی مجلس و رکن اسمبلی یاقوت پورہ نے بی جے پی سے معطل شدہ رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ کی جانب سے نبی کریم صلعم کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔ سید احمد پاشاہ قادری نے اس ضمن میں پارٹی کی جانب سے تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر پوچارم سرنیواس ریڈی کو ایک مکتوب لکھتے ہوئے فوری طورپر ملعون راجہ سنگھ کو ایوان سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مکتوب میں بتایا گیا ہے کہ راجہ سنگھ کی گستاخی سے ایوان کی عزت و وقار بھی مجروع ہوا ہے کیونکہ راجہ سنگھ کی یہ حرکت ایوان کے مراعات کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button