نظام اوررضاکاروں کے ظلم سے نئی نسل کو واقف کروایا جائے: کشن ریڈی کی منطق

حیدرآباد: حکمران جماعت کی جانب سے آزادی کا مہوتسو کے حصہ کے طورپرملک بھرمیں مجاہدین آزادی کی تصاویرکی نمائش کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ تلگو ریاستوں سے تعلق رکھنے والے مجاہدین آزادی کی تصاویرکی نمائش کا حیدرآباد میں گورنر ہریانہ بنڈارو دتا تریہ اور مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پراپنے خطاب میں مرکزی وزیرجی کشن ریڈی نے نظام اوررضاکاروں کے مظالم سے نوجوان نسل کو واقف کروانے کا مشورہ دیا۔