جرائم و حادثات

ماں کی بیماری کا غم۔ عادل آباد میں نوجوان کی خودکشی

عادل آباد: مستقرعادل آباد کے ایک نوجوان نے منگل کی صبح خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق عادل آباد کے محلہ کرانتی نگر کا رہائشی 19 سالہ شیخ الوید نامی نوجوان(ولدیت شیخ شبیر) کی والدہ ڈائلیسیس پیشنٹ ہے اور کچھ دنوں سے مقامی ہاسپٹل میں زیر علاج بتائی گئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ متوفی نوجوان گذشتہ دو تین سال سے ماں کی خدمت کررہا تھا۔ نوجوان نے ماں کی بیماری سے دلبرداشتہ ہوکر منگل کی صبح 9 بجے کے آس پاس اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ اطلاع ملنے پر پولیس مقام پر پہنچ گئی اور ضروری کاروائی کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے رمس ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا تھا۔ وارڈ نمبر 22 ٹی آر ایس صدر سید محسن کے علاوہ رشتہ داروں نے مردہ خانہ پہنچ کر متوفی کے افراد خاندان کو پرسہ دیا۔

بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثہ کے حوالے کردیا گیا۔متوفی کی نماز جنازہ بعد عصر بھکتاپور عیدگاہ میں مولانا احمد رمضانی نے پڑھائی اور تدفین عیدگاہ سے متصل قبرستان میں عمل میں لائی گئی۔اس واقعہ کے سبب افراد خاندان میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button