آسام کے کوکراجھار میں دہشت گرد حملہ 14 افراد کی موت

آسام کے کوکراجھار میں دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ اور دستی بم دھماکے کئے گئے۔ اب تک اس حملے میں 14 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 50 سے زیادہ لوگ زخمی ہیں. کوکراجھارکے رکن پارلیمنٹ نبا کمار نے تصدیق کی ہے کہ یہ ایک دہشت گرد حملہ ہے. سکیورٹی فورسز نے ایک حملہ آور کو مار گرایا ہے.آخری اطلاعات ملنے تک بھی سیکوریٹی فورسیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائیرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔