تلنگانہ کے شہری کی دبئی میں موت

ریاست تلگنانہ کریمنگر ضلع سے تعلق رکھنے والا ایک شخص دبئی میں فوت ہوگیا۔ پتہ چلا ہے کہ 41 سالہ رامولو ساکن پاپیا پلی پچھلے سال تلاش معاش کے لئے دبئی گیا ہوا تھا۔ جمعرات کو اس کا دل کا دورہ پڑا اسپتال میں بھرتی کروانے کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکا۔ یہ اطلاع ملتے ہی اس کے گھروالوں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔