صدر جمہوریہ کا ہندوستانی کھلاڑیوں کے نام پیغام

صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے ریو اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ریو اولمپک گیمز 2016 میں اپنے کھیل کے مظاہرے کے لئے جانے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ ہندوستانی کھلاڑیوں کے دستے کے سربراہ اعلیٰ جناب راکیش گپتا کے نام اپنے پیغام میں پرب مکھرجی نے کہا ، ’’ میں ریو اولمپکس 2016 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ہندوستانی کھلاڑیوں کےدستے کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔
مجھے یقین ہے کہ ریو اولمپکس کے کھیل ہمارے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور اپنی اہلیتوں کی جانچ کا نادر موقع فراہم کریں گے