آن لائن پروگرام حضرت غوث اعظم دستگیرؒ سے ڈاکٹرمحمدقطب الدین امریکہ و دیگر کا خطاب

حضرت غوث اعظم ؒ کی تعلیمات ساری انسانیت کے لےراہ ہدایت*

شکاگو( امریکہ)23 نومبر( پریس نوٹ)امریکن فیڈریشن آف مسلم آف انڈین اوریجن ( اے ایف ایم آئی) و انجمن علم و ادب اور ساوتھ ایشین کلچرل سوسائٹی آف شکاگو کے زیراہتمام ایک آن لائن پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جسکا عنوان حضرت غوث اعظم دستگیرؒ رکھا گیا تھا۔ اس موقع پر منعقدہ آن لائن پروگرام میں بحثیت مہمان خصوصی ماہر نفسیات شکاگو امریکہ سے ڈاکٹر محمد قطب الدین’ ڈاکٹر مظہر پاشاہ قادری انڈیا’ حضرت عبدالغفور شاہ کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ اس آن لائن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد قطب الدین ماہر نفسیات شکاگو امریکہ نے کہاکہ انہوں کی کہا کہ حضرت غوث اعظم ؒ کی تعلیمات ملت اسلامیہ کے لے رشدوہدایت کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت غوث اعظم ؒ فرماتے ہیں کہ حاجت مندوں کی حاجت پوری کرنا’ بھوکوں کو کھانا کھلانا’ اس سے زیادہ نیک کام اور کوئی نہیں۔ حضرت غوث اعظم نے غریب امیر یا چھوٹا بڑا طاقتور نہیں بلکہ سب کو ایک نظر سے دیکھا کرتے۔ حضرت غوث اعظمؒ کے اندر حسن اخلاق کے جمالات نظر آتے تھے۔ آپ نے زندگی تقوی و پریزگاری میں گزاری۔ اللہ تعالٰی آپ کو خاص قدرتوں سے نوازا۔ آخر میں انہوں نے تمام مسلمانوں کو پانچ وقت نماز باجماعت پابندی سے ادا کرنے کی تلقین کی۔
اس پروگرام میں نظامت کے فراٸض غوثیہ سلطانہ نے انجام دیئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر توفیق انصاری احمد شاکاگو’ ندیم مرزا’ صدیقہ آفرین’ محمد عظمت اللہ’غلام ثاقب’ ایڈوکیٹ ثمیہ نقشبندی’ محمد احمد کاماریڈی’ کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کرتے ہوئے خطاب فرمایا۔