تلنگانہ

تلنگانہ کے  مشہور گلوکار، اسٹیٹ ویئر ہاؤس کارپوریشن کے چیئرمین وی. سائی چند کا انتقال

حیدرآباد_ 29 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے  مشہور گلوکار، اسٹیٹ ویئر ہاؤس کارپوریشن کے چیئرمین وی. سائی چند کا انتقال ہو گیا۔ 39 سالہ سائی چند چہارشنبہ کی شام اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ ناگرکرنول ضلع کے کروکونڈہ میں واقع اپنے فارم ہاؤس گئے تھے۔ تاہم، انہیں آدھی رات کو دل کا دورہ پڑا اور انہیں علاج کے لیے ناگرکرنول کے ایک اسپتال لے جایا گیا۔ لیکن ان کی حالت بگڑنے پر انہیں حیدرآباد کے گچی باولی کے کیئر اسپتال منتقل کیا گیا۔ علاج کے دوران ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کی ایک بیوی، بیٹی اور بیٹا ہے۔

 

سائی چند کی پیدائش 20 ستمبر 1984 کو ونپرتی ضلع کے امرچنتا میں ہوئی تھی۔ پی جی تک تعلیم حاصل کی، انہوں نے زمانہ طالب علمی سے ہی ایک فنکار اور گلوکار کے طور پر شہرت حاصل کی۔ تلنگانہ تحریک میں انہوں نے اپنے ڈراموں سے لوگوں میں تحریک کا جذبہ پیدا کیا۔  دسمبر 2021 میں، سائی چند کو چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے اسٹیٹ ویئر ہاؤس کارپوریشن کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button