جمعیۃ علماء ضلع کولہا پور کے انتخابی اجلاس کا انعقاد _ حافظ معین الدین (صدر )مولانا مجیب اللہ قاسمی(جنرل سکریٹری ) اور بشیر بھائی(خازن)منتخب

 

کولہاپور / مہاراشٹر 24/نومبر :  جمعیۃعلماء ہند کی ابتدائی ممبر سازی کے اختتام کے بعد پورے ملک میں انتخابی سرگرمیاں اپنے شباب پر ہیں ، مغربی مہاراشٹر کے کولہا پور میں جمعیۃ علماء ضلع کولہا پور کی یونٹ کا انتخاب بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔گزشتہ دنوں صوبائی مشاہدین کی نگرانی میں جمعیۃ علماء ضلع کولہا پور کی انتخابی کارروائی مکمل ہوئی ۔

اجلاس کا آغاز قاری محمد نفیس (رکن عاملہ جمعیۃعلماء شمال مغربی زون،ممبئی)کی تلاوت قرآن پاک اور مولانا محمد اسلم القاسمی کی نعت شریف سے ہوا۔اس انتخابی اجلاس کی صدارت مولانا محمد اسلم صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون،ممبئی نے فرمائی ۔صدر اجلاس کی اجازت سے انتخابی کارروائی کا آغاز کیا گیا، ضلع صدر کے لئے حافظ محمد عرفان نے حافظ معین الدین کا نام پیش کیا۔جن کو حاضرین کی اتفاق رائے سے منتخب کر لیا گیا۔

نائبین صدر کے لئے مولانا منصور سید، مولانا اظہر ،مولانا ساجد اور حافظ شعیب کو منتخب کیا گیا ۔جنرل سکریٹری کے لئے عارف بھائ دیسائی نے گلاب مجاور کا نام اورحافظ معین الدین نے مولانا مجیب اللہ قاسمی کا نام پیش کیا ۔دونوں کے لئے اراکین منتظمہ کے ذریعہ سے ووٹنگ کرائی گئی، جس میں مولانا مجیب اللہ قاسمی اکثریت سے منتخب ہو کر آئے ۔اس کے بعد حافظ عرفان چاند، حافظ جاوید شیخ، شکیل بھائی، عارف بھائی اور حافظ مزمل کو سکریٹریز اور حاجی بشیر کو خازن اورحافظ لیاقت، مولانا زکریا کو معاون منتخب کیا گیا ۔

مولانا مجیب اللہ قاسمی نے بہتر اور منظم انداز میں خدمت خلق کے لئے اخلاص و للٰہیت کے ساتھ مل جل کر کام کرنے کی تلقین کی ۔اور سبھی ساتھیوں سے اس جماعت کی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لئے بھرپور تعاون کی درخواست کی ۔مولانا نے اجلاس میں تشریف لانے والے مشاہدین اور اراکین منتظمہ کا شکریہ ادا کیا ۔

آخر میں مولانا محمد احمدنائب صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون،ممبئی کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔