جناب سید وقار الدین (وقار پاشاہ) ایڈیٹر روز نامہ رہنمائے دکن کے لئے دعا ئے صحت کی اپیل : امیر حلقہ مولانا حامد محمد خان

مولانا حامد محمد خان صاحب امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ اور جناب محمد اظہر الدین صاحب سکریٹری حلقہ شعبہ رابطہ عامہ نے اولیو ہاسپٹل پہنچ کر جناب سید وقار الدین صاحب ایڈیٹر روزنامہ رہنمائے دکن و صدر انڈوعرب لیگ کی عیادت کی اور موصوف کی صحتیابی کے لئے رخت آمیز دعا کر تے ہوئے فرمایا کہ ملی مسائل اور اُمت مسلمہ کے کاز کے لئے موصوف کی غیر معمولی خدمات ہیں اور موصوف نے اردو اخبارروز نامہ رہنمائے دکن کے ذریعہ مسلمانوں کے مسائل کو بے باکانہ انداز میں پیش کیا اور اہل اقتدار کی آنکھ سے آنکھ ملا کر مسلمانوں کے حقوق کے لئے جد وجہد کی اور بے شمار مسائل کو حل کرو ایا اور بین الاقوامی سطح پر بھی فسلطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق کے لئے بھی انتھک جد وجہد کی۔امیر حلقہ مولانا حامد محمد خان نے عامتہ المسلمین سے خصوصی اپیل کی کہ وہ جناب سید وقار الدین صاحب کی مکمل اور جلد صحتیابی کے لئے بارگاہِ رب العزت میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔