ایچ آئی وی سے متاثر شخص کے خاندان کا گاوں والوں نے کیا سماجی بائیکاٹ

ایچ آئی وی سے متاثر ایک شخص کے خاندان کا گاوں والوں نے نہ صرف سماجی بائیکاٹ بلکہ اس خاندان کو گاوں سے نکال دیا.یہ افسوسناک واقعہ ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں پیش آیا.ریاست کے پورولیہ ضلع کے بدرا گاوں میں ایک 40 سالہ شخص ایچ آئی وی سے متاثر ہوگیا.گاوں والوں کو جب اس بات کا پتہ چلا کہ یہ شخص ایڈس کا مریض بن گیا ہے تو ان لوگوں نے اس شخص کے خاندان سے بات چیت بند کردی یہاں تک کہ تالاب سے پانی لینے بھی نہیں دیا جارہا تھا آَخر میں اس خاندان کو گاوں سے نکال دیا.مقامی دواخانہ میں بھی اس کو علاج کی سہولت سے محروم کردیا گیا.اس شخص نے اعلی عہیداروں سے اس بات کی شکایت کی.