جنرل نیوز

گورنمنٹ ٹیچرز کرکٹ ٹورنمنٹ سیمی فائینل میں داخل

حیدرآباد ۔ صدر گورنمنٹ ٹیچرز کرکٹ ٹیم جناب وجہی الدین حامد انصاری کے مطابق بائز ٹاؤن کرکٹ گراؤنڈ جہاں نما پر گورنمنٹ ٹیچرز کرکٹ ٹورنمنٹ کے سیمی فائینلز بروز اتوار بتاریخ 7 جنوری کھیلے جائیں گے ۔صبح 8:30 بجے حیدرآباد ٹیچرز کرکٹ ٹیم( محمد سیف اللہ کپتان) اور حیدرآباد پلینگ ماسٹرز ( رام کمار کپتان ) کے درمیان پہلا سیمی فائینل کھیلا جائیگا جس میں محمد رفیح ریفری کے فرائض انجام دیں گے ۔

 

جبکہ دوسرا سیمی فائینل یم یم سی سی ( محمد عماد الدین انصاری کپتان )اور آئیڈیل کرکٹ ٹیم ( محمد جمال کپتان ) کے درمیان بوقت 12:30 بجے دوپہر کھیلا جائیگا۔اور اس میچ میں ریفری کے فرائض محمد سلیمان انجام دیں گے ۔جبکہ ان میچس میں کمنٹری کے فرائض محمد اشفاق راشد ،محمد اظہر احمد ،

 

محمد واجد محی الدین ، سید نوید اختر اور محی الدین اور محمد رحمت بیگ انجام دیں گے ۔صدر جی ٹی سی ٹی محمد وجہی الدین نے تمام ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسرز ، صدور مدرس ،اساتذہ اور تمام کرکٹ شائقین سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button