نیشنل

دہلی یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات _ اہم عہدوں پر اے بی وی پی کامیاب

نئی دہلی، 24 ستمبر (اردولیکس) دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات میں بی جے پی کی طلبہ تنظیم اے بی وی پی  نے ہفتہ کو  اسٹوڈنٹس یو نین  صدر سمیت تین عہدوں پر کامیابی حاصل کی، جب کہ کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی  نے ایک عہدہ جیتا۔

 

بتایا گیا ہے کہ کو رونا وائرس کی وجہ سے دہلی یونیورسٹی میں تین سال بعد طلبہ یونین کے انتخابات ہوئے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور پارٹی صدر جے پی نڈا نے ڈی یو ایس یو انتخابات میں اے بی وی پی کی جیت پر کارکنوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، "دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یو نین کے انتخابات میں اے بی وی پی کی زبر دست جیت پر  اے بی وی پی کے تمام کارکنوں کو دلی مبارکباد۔ یہ جیت قومی مفاد کو اولین ترجیح ماننے والے نظریے میں نوجوان نسل کے یقین کی عکاسی کرتی ہے۔

 

مجھے پورا بھروسہ ہے کہ اے بی وی پی کے کارکنان نوجوانوں میں سوامی وویکانند جی کے نظریات اور قوم پرستی کے جذبے کو زندہ رکھنے کے لیے مسلسل عزم کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے پارٹی کے تمام کارکنوں کو مبارکباد دی

متعلقہ خبریں

Back to top button