اوٹکور منڈل کے پورلہ کلاں موضع میں کیمونسٹ اور بی جے پی کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا _ 17 افراد کے خلاف مقدمہ درج  

 

 

اوٹکور: (اردو لیکس۔ محمد وسیم) اوٹکور منڈل کے پورلہ کلاں موضع میں گذشتہ روز بی جے پی اور کیمونسٹ کے کارکنوں میں بحث و تکرار اور  جھگڑا ہوا۔ اوٹکور ایس آٸی پروتالو نے بتایا کہ پورلہ کلاں موضع میں کل رات ایک طبقہ سے تعلق رکھنے والے اشخاص والمیکی مندر کے احاطہ میں اپنے پارٹی کی جانب سے تعمیر کردہ سمنٹ کی کرسیوں کو نصب کیا تھا اسی دوران دوسرے طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنی مندر کے پاس سمنٹ کی کرسیوں کو نصب کٸے جانے پر شدید اعتراض ظاہر کرتے ہوٸے آپس میں بحث و تکرار کی  اور دونوں گروپوں میں جھگڑا ہوا۔ اوٹکور ایس آٸی کو اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر اپنے پولیس عملہ کے ساتھ موضع پہنچ کر جھگڑا کرنے والے افراد پر لاٹھی چارج کیاگیا۔اس دوران ایس آٸی پروتالو نے دونوں جماعتوں کے کارکنان پر موضع کی فضا کو مکدر کرنے اور امن و شانتی کا ماحول خراب کرنے پر  17 افراد پر مقدمہ درج کیا۔اور انہوں نے کہا کہ  موضع کی عوام کسی بھی غلط اطلاع و افواہ پر دھیان نہ دیں۔