جنرل نیوز

نظام آباد میں کارپوریٹر یم اے قدوس کے ہاتھوں خواتین میں بتکماں ساڑیوں کی تقسیم 

نظام آباد 27 /ستمبر ( اردو لیکس ) تلنگانہ ریاستی حکومت چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی دسہرہ و بتکماں تہوار کے موقع غریب و مستحق اور ضرورتمند تقسیم خواتین میں ساڑیاں تقسیم کی جارہی ہیں سینٹر کارپوریٹر بلدی ڈویژن نمبر 58 دھا رو گلی نظام آباد مسٹر یم اے قدوس نے آج بلدی آفس زون (3)آ بڑا بازار واٹر ٹینک نظام آباد میں بتکماں ساڑیوں کی بلا تفریق خواتین میں تقسیم عمل میں لائی

 

۔اس موقع پر کارپوریٹریم اے قدوس نے دسہرہ و بتکماں تہوار کی عوام کو مبارکباد دی اور بلا مذہب و ملت تلنگانہ ریاستی عوام کو بتکماں ساڑیوں کی تقسیم عمل میں لانے پر چیف سنٹر کے سی آر سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے تلنگانہ ریاست میں منفرد انداز میں مختلف فلاحی اسکیمات روبہ عمل میں لاتے ہوتے عوام کو مستفید کروارہے ہیں جس کی مثال ملک کی اور ریاست میں نہیں ملتی۔ کارپوریٹریم اے قدوس نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی بے باک قیادت کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر قومی سطح پر بھی قیادت کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

کارپوریٹر یم اے قدوس نے یم یل سی مسز کے کویتا اور نظام آباد یم یل اے مسٹر بیگالاگنیش گپتا سے بھی اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انکی بدولت نظام آباد نہ صرف مثالی ترقی کر رہا ہے بلکہ حکومت کی فلاحی اسکیمات سے بھی عوام مستفید ہو رہی ہے ۔ اس موقع پر ٹی آریس قائدین یم اے جلیل ،محمد پرویز بھی موجود تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button