تلنگانہ

تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے جولائی میں 200 اردو اساتذہ کو دیا جائے گا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

حیدرآباد _ 12 جون ( اردولیکس) تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے چیئرمین ایم کے مجیب الدین  نے اردو اکیڈمی کی ایوارڈ تقریب میں  اعلان کیا کہ اردو اکیڈیمی تلنگانہ کی جانب سے اردو زبان کی ترویج و اشاعت کے کاموں کے تحت جو سر گرمیاں چلائی جاتی ہیں اور حوصلہ افزائی کے لئے مالی امداد اور ایوارڈس واشتہارات جو دیے جاتے ہیں اس میں اضافہ کیا جارہا ہے

 

۔ انہوں نے بتایا کہ 200 اردو اساتذہ کو جولائی میں بیسٹ اردو ٹیچرس ایوارڈ دیئے جارہے ہیں۔ پہلے انہیں فی کس 10 ہزار روپے ایوارڈ اور مومنٹو اور توصیف نامہ دیا جاتا تھا اب انہیں مومنٹو اور توصیف نامہ کے ساتھ 25 ہزار روپے فی کس دیے جائیں گے۔ اسی طرح چھوٹے اخبارات کو مالی امداد کے تحت 8 ہزار روپے دیئے جاتے تھے انہیں 15 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

 

چھوٹے اخبارات کو اشتہارات کے لئے 10 ہزار روپے دیئے جاتے تھے اب انہیں 15 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ اردو صحافیوں کو مالی امداد کے تحت 8 ہزار روپے اور 10 ہزار روپے دیئے جاتے تھے اب انہیں 10 اور 15 ہزار روپے بالترتیب دیئے جائیں گے۔ بیسٹ اردو اسٹوڈنٹ ایوارڈ کے تحت فی کس 5 ہزار روپے دیئے جاتے تھے جواب 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button