جنرل نیوز

نہرو یوتھ سنٹر کی طرف سے نڑگرتی اسکول میں طلباء میں اسپورٹس کٹس کی تقسیم

اوٹکور:(اردو لیکس۔محمد وسیم) نہرو یوتھ سنٹر کے زیراہتمام ایم پی یو پی ایس نڑگرتی اسکول میں طلباء میں کھیلوں کا سامان تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹر انیل کمار گوڑ اور والنٹیر نوین گوڑ نے اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو تعلیم اور کھیل کو یکساں ترجیح دینی چاہئے کیونکہ وہ ذہنی طور پر تندرست اور تعلیم کے میدان میں اسی وقت بہتر ہوں گے جب وہ جسمانی طور پر صحت مند ہوں گے۔ اس موقع پر اسکول کے ہیڈماسٹر لکشماریڈی نے کہا کہ آج سرکاری اسکول کے طلباء نہ صرف تعلیم میں بلکہ کمیونٹی میں بھی نمایاں ہیں اس وقت اسکول کے طلبا کو رضاکارانہ تنظیموں کے تعاون کی بہت ضرورت ہے۔ اس موقع پر نہرو یوتھ سنٹر کے نوجوانوں کو اس پروگرام میں شرکت کرنے اور طلبا کو انعامات نوازنے پر اظہار تشکر کیا۔ اس تقریب میں اسکول کے ہیڈماسٹر لکشماریڈی کے ساتھ اساتذہ وینکٹپا، سلام، لیاقت، سرینواس، انجانیٸلو اور کوآرڈینیٹر انیل کمار گوڈ اور والنٹیر نوین گوڑ نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button