تلنگانہ

تلنگانہ آر ٹی سی کی بس میں دل کا دورہ پڑنے سے کنڈیکٹر کی موت _ تانڈور ڈپو کی بس میں واقعہ

تانڈور _ 9 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ آر ٹی سی کی بس میں دوران ڈیوٹی چلتی بس ایک کنڈیکٹر کو دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ یہ واقعہ تانڈور آر ٹی سی ڈپو میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق تانڈور منڈل کے سنگن کلان گاؤں کا 38 سالہ  دیش مکھ سنتوش کمار  2009 سے تانڈور بس ڈپو میں کنڈیکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا اور وہ کئی سالوں سے تانڈور میں مقیم ہے

چہارشنبہ کو تانڈور سے کیاڈگیرا جانے والی بس کے  کنڈیکٹر کی حیثیت سے سنتوش کمار ڈیوٹی انجام دے رہا تھا ۔ سنتوش کمار اس وقت بس میں چکرا گر گیا جب بس  بشیر آباد منڈل کے اندر چیڈ گاؤں کے قریب پہنچی تھی  ڈرائیور کے ساتھ  بس میں سوار مسافروں  نے  اسے فوری بشیر آباد کے پرائمری ہیلت سنٹر منتقل کیا۔ وہاں موجود طبی عملے نے  دل کا دورہ پڑنے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے اسے مزید طبی معائنے کے لیے فوری طور پر تانڈور کے ضلع سرکاری ہاسپٹل کیا ۔وہاں کنڈیکٹر سنتوش کمار کو معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ دوران ڈیوٹی کنڈیکٹر کی اچانک موت کی اطلاع سن کر مینیجر سمتھا  نے ضلع اسپتال پہنچ کر سنتوش کمار کا دیدار کیا ۔ متوفی کنڈکٹر کی بیوی  ایک بیٹی اور  بیٹا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button