ایجوکیشن

آندھراپردیش میں میڈکل کورسس میں داخلوں کے لئے ویب آپشن کا عمل شروع

آندھراپردیش میں ہفتہ 6 اگست سے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسیس میں داخلوں کے لئے ویب آپشن کا انتخاب کرنے کی سہولت کا آغاز ہوا.این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت ساینس کی جانب سے پہلی مرتبہ ویب آپشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے یونیورسٹی کے وایس چانسلر ڈاکٹر روی راجو نے بتایا کہ 6 اگست کی صبح 6 بجے سے 8 اگست تک امیدوار ویب آپشن کے ذریعہ گھر سے ہی کالج کا انتخاب کرسکتے ہیں پہلا رینک سے 5 ہزار رینک حاصل,کرنے والے امیدوار 6 اور 7 اگست کو ویب آپشن کا انتخاب کریں گے .5001 سے لے کر آخری رینک تک کے امیدوار 7 اور 8 اگست کو آپشن کا انتخاب کریں.10 اگست کو سیٹ الاٹ کی جاے گی.

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button