جرائم و حادثات

بریکنگ نیوز _ تلنگانہ کے نظام آباد میں روڈی شیٹر عارف ڈان کا قتل

نظام آباد _ یکم جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں دن دہاڑے ایک روڈی شیٹر کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ جمعرات کی دوپہر کو پیش آیا۔

 

عارف ڈان نامی ایک روڈی شیٹر کو اس کے حریفوں نے ایڈاپلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں   ایک پل کے قریب سڑک پر چاقووں سے حملہ کرتے ہوئے قتل کر دیا۔

 

 

بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو عارف ڈان بودھن کورٹ میں ایک کیس کی سماعت میں شرکت کے بعد جب وہ نظام آباد واپس آ رہا تھا  کہ نظام آباد شہر کے اس کے حریف راستے میں اس کا پیچھا کر رہے تھے اور ایڈاپلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں اس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی ۔

 

 

نظام آباد شہر سے تعلق رکھنے والا عارف ڈان پر قتل کے دو، اقدام قتل اور چوری کے دو مقدمات درج ہیں۔ عارف کو تین ماہ قبل یکم جنوری کو نظام آباد شہر کے مضافاتی علاقے نہرو نگر میں جنگلی ایو عرف ابراہیم نامی ایک روڈی شیٹر کو قتل کرنے کے بعد جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ عارف کی جیل سے رہائی کے بعد اس کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے اندراج کا منصوبہ بنایا گیا۔ اس دوران اس کا قتل ہوگیا ۔

 

ایڈاپلی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے عارف کی نعش کو نظام آباد ضلع اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عارف کو قتل کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button