تلنگانہ

عادل آباد میں گاڑی جلا دینے اور ٹریفک پولیس سے بحث کرنے والے دو افراد گرفتار

عادل آباد _ عادل آباد میں ٹریفک پولیس کی تلاشی مہم کے دوران غصہ  کی حالت میں گاڑی کو آگ لگا دینے والے شخص اور  اس کے دوست کو گرفتار کرلیا گیا اور انھیں عدالت میں پیش کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔عادل آباد پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر راما کرشنا نے یہ بات بتائی۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی تلاشی کے دوران تمام دستاویزات کو پیش کرنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ دو دن قبل پنچاب چوراہے پر تٹریفک پولیس کے ساتھ بحث وتکرار کرنے والے شخص شیخ مقبول اور ان کے دوست شیخ مقبول کے خلاف پولیس نے عادل آباد کے ون ٹاون پولیس اسٹیشن میں مقدمات درج کئے تھے ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر شیخ عبدالباقی کی شکایت پر یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا اور دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے

سرکل انسپکٹر راماکرشنا نے کہا کہ گاڑی ان کے نام پر بھی نہیں تھی اور اس پر تین چالانات ادا شدنی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button