اسپشل اسٹوری

بچہ کو جنم دینے کے بعد طالبہ ہاسپٹل سے سیدھے پہنچ گئی امتحان لکھنے

نئِی دہلی: حصول تعلیم کی خواہشمند ایک خاتون بچہ کو جنم دینے کے بعد ہاسپٹل سے سیدھے امتحان لکھنے کیلئے پہنچی۔ یہ واقعہ ریاست بہار کے بانکا میں پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 سالہ رکمنی کماری جو حاملہ تھی اس نے ہاسپٹل میں بچہ کو جنم دیا اورڈیلیوری کے تین گھنٹے بعد وہ امتحان لکھنے کیلئے امتحانی مرکز پہنچ گئی۔

وہ سائنس کا امتحان لکھنے کیلئے پہنچی تھی۔ وہ تعلیم مکمل کرکے شاندارملازمت کی خواہشمند ہے۔ واضح رہے کہ بہاربورڈ امتحانات میں شرکت کرنے والی طالبہ نے ریاضی کے امتحان میں شرکت کی تھی اور اسے رات میں درد زہ ہونے لگا جس پر اسے ہاسپٹل لے جایا گیا جبکہ وہ اگلے دن اپنا امتحان لکھنے کے لیے پرعزم تھی۔ رکمنی نے اپنے خاندان اور عہدیداروں کو اگلے دن سائنس کا امتحان دینے کے اپنے فیصلے سے واقف کروایا، جب وہ امتحانی مرکزپہنچی تو اسے درد زہ کی شکایت تھی، درد ناقابل برداشت ہو گیا تو اس نے ذمہ داروں کو اطلاع دی اور اسے ہاسپتل لے جایا گیا۔

طالبہ نے صحت مند لڑکے کو جنم دیا اوراس کے بعدمحکمہ صحت اور تعلیمات کے حکام سے اسے امتحان میں شرکت کی اجازت طلب کی جسے منظورکرلا گیا اس طرح سے طالبہ نے بچہ کو جنم دینے کے بعد امتحان میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button