نارائن پیٹ میں پلاسٹک کے استعمال کے خلاف ریالی

نارائن پیٹ: 30 نومبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ بلدیہ کے زیراہتمام آج مستقر نارائن پیٹ میں سواچ سرویکشن 2022 کی انسداد پلاسٹک کے متعلق ایک شعور بیداری ریالی نکالی گئی۔

اس ریالی میں بلدیہ کمیشنر، بلدیہ منیجر بلدیہ محمد یوسف، سرینواس، مگلپا، معاون رکن بلدیہ، رکن بلدیہ گرولنگپہ، بلدیہ عہدیداران کے علاوہ دیگر نے حصہ لیا۔