جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں آر ٹی سی کی جانب سے خون کا عطیہ کیمپ

ناراٸن پیٹ : 30 نومبر ( اردو لیکس) آج ناراٸن پیٹ میں انڈین ریڈ کراس سوسائٹی اور تلنگانہ آرٹی سی کے زیر اہتمام نارائن پیٹ کے آر ٹی سی ڈپو کے احاطہ میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا اس کا افتتاح آر ڈی او نارائن پیٹ نے کیا۔ جس میں 58 افراد نے اپنا خون کا عطیہ دیا۔ اس موقع پر ڈی ایم سوریہ پرکاش’ یونین بینک منیجر سریندر ‘ احمد خان ‘ سدرشن ریڈی ریڈ کراسسوسائٹی صدر ‘ صراف ناگراج نائب صدر کے علاوہ دیگر ذمہ داران نندا کیشور پٹیل’ چنا ریڈی’ جنرل سباش ‘ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button