سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے چیف منسٹر کی ملاقات

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکرسے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راو نے ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ چیف سکریٹری راجیو شرما بھی موجود تھے۔ چیف منسٹر نے بعض پروگرامس میں شرکت کے لئے حیدرآباد کے دورہ پر آئے چیف جسٹس سے خیر سگالی ملاقات کی۔

ذرایع کے مطابق اس ملاقات کے دوران چیف منسٹر نے ہائی کورٹ کی تقسیم کے عمل کو جلد سے جلد شروع کرنے اور ججس کے تقررات پر تبادلہ خیال کیا.