تلنگانہ

بیٹے کی شادی سے چند گھنٹے قبل ہارٹ اٹیک سے باپ کی موت _ تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاون میں افسوسناک واقعہ

کورٹلہ _ 24 فروری ( اردولیکس) بیٹے کی شادی سے چند گھنٹے قبل ہارٹ اٹیک سے باپ کی موت ہوگئی۔ یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے کورٹلہ ٹاون میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق کورٹلہ ٹاؤن کے آدرش نگر سے تعلق رکھنے والے کوسوری گنگارام کے بیٹے کی شادی ملاپور منڈل کے کتادام راج پلی گاوں کی لڑکی کے ساتھ آج جمعہ کو مقرر تھی اور دلہے کے گھر میں شادی کی بارات کی تیاریاں شروع ہوچکی تھی کہ اچانک گنگارام کو شدید سینہ میں درد شروع ہوا اور ہاسپٹل لے جانے تک ان کی موت ہوگئی۔ جس سے شادی کا گھر اچانک ماتم میں تبدیل ہو گیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button