شیرپکڑنے میں مدد کرنے پر ملے گا 50 ہزار روپئے انعام

مہاراشٹرا کی حکومت نے کھوئے ہوئے شیر کو پکڑنے میں مدد پر 50 ہزار روپئے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ مہاراشٹرا کے امریدکر کے جنگلاتی علاقے سے ایک شیر لاپتہ ہوگیا ہے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو شبہ ہے کہ یہ شیر عادل آباد، کاغذ نگر کے جنگلات میں داخل ہوگیا۔ شیر کی تلاش کا کام جاری ہے۔