جنرل نیوز

خانقاہ قتالیہ کولم پلی میں 5/ ڈسمبر کو علمی مذاکرہ کا انعقاد

خانقاہ قتالیہ کولم پلی میں 5/ ڈسمبر کو علمی مذاکرہ کا انعقاد

 

نارائن پیٹ خانقاہ قتالیہ کولم پلی ضلع نارائن پیٹ میں 5/ڈسمبر بروز اتوار بعدنماز مغرب بضمن 547 واں عرس شریف حضرت مخدوم خواجہ سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالی رحمتہ اللہ سمینار علمی مذاکرہ کا بصدارت مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ انعقاد عمل میں لایا جائے گا جس میں علماء جامعہ نظامیہ اپنے مقالات پیش کریں گے مولانا محمد امتیاز الرحمن کامل جامعہ نظامیہ بعنوان، حقوق العباد قرآن وحدیث کی روشنی میں، اور مولانا حافظ محمد شکیل کامل جامعہ نظامیہ بعنوان، خانقاہی نظام کی ضرورت اور صحبت صالحین، اپنے مقالات پیش کریں گے۔اس موقع پر کویڈ19 کے اصول و ضوابط کا خیال رکھا جائے گا بعد سمینار شرکا کے لئے طعام کا انتظام رہیگا مولانا سیدشاہ احمد حسینی اشرفی جلالی کامل جامعہ نظامیہ وجانشین سجادہ’ عبدالسلیم ایڈوکیٹ’ محمد جعفر تاج ‘ محمد اسلم اشرفی ‘ سرفراز حسین انصاری نے عامتہ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی ہے۔۔۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button