تلنگانہ

سوشل میڈیا ریلز بنانے کی کوشش _ حیدرآباد‌ میں مدرسہ کا‌ طالب‌علم‌ ٹرین کی ٹکر سے ہلاک

حیدرآباد _ 5 مئی ( اردولیکس) انسٹاگرام پر ریلز بنانے کے شوق نے  ایک مدرسہ کے طالب علم کی جان  لے لی ۔  16 سالہ  سرفراز نامی مدرسہ کا طالب علم نے ریلوے ٹریک پر انسٹاگرام ریلز بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ جمعہ کو حیدرآباد کے صنعت  نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق تین دوست انسٹاگرام ریل بنانے کے لیے صنعت نگر ریلوے ٹریک پر گئے تھے۔ دوپہر کے وقت انسٹاگرام ریلز کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرین کی ٹکر سے سرفراز نامی طالب علم جاں بحق ہو گیا۔سرفراز کی شناخت رحمت نگر ڈویژن کے  سری رام نگر کالونی کے ایک مدرسہ میں زیر تعلیم تھا۔

دو دیگر طلباء ٹرین کی آمد کو دیکھ کر بحفاظت ٹریک  کے باہر نکل گئے  اور ایک طرف ہٹ گئے۔ اطلاع ملنے پر ریلوے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ نعش کو اسپتال پہنچایا گیا۔ جائے وقوعہ سے ملنے والا موبائل ضبط کر لیا گیا۔ پولیس کی تفتیش میں پتہ چلا کہ سرفراز کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button