جنرل نیوز

جگتیال میں بین الاقوامی یوم معذورین تقریب _ ضلع کلکٹر جی روی اور دوسروں کی شرکت

جگتیال میں بین الاقوامی یوم معذورین کے موقع پر مختلف پروگرامس منعقد ہوئے۔جس میں ضلع کلکٹر جی روی اور محکمہ معذورین کے عہدیداروں نے شرکت کی۔معذورین کی تنظیم کے قائد محمد اصغر حسین کی جانب سے خون کے عطیہ کا پروگرام بھی منعقد کیاگیا۔ضلع کلکٹر جی روی نے کیک کاٹ کر معذورین کو مبارکباد پیش کی اور اپنے خطاب میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے معذورین کی فلاح و بہبود کے لئے کئے پروگرام اور اسکیموں سے واقف کروایا ۔اس تقریب میں معذورین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button