جنرل نیوز

مسلم کمیٹی ضلع میدک کی جانب سے اتوار کو ائمہ وموذنین کو ان کے اعترافِ خدمات کے ضمن میں ایک اجلاس

میدک18 جنوری (اردو لیکس نیوز)(ابو فیضان میدک)حافظ محمد فصیح الدین ذمہ دار مسلم کمیٹی ضلع میدک کی اطلاع کے بموجب میدک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مساجد کے ائمہ وموذنین کو ان کے اعترافِ خدمات کے ضمن میں ایک اجلاس مسلم کمیٹی ضلع میدک کی جانب سے بتاریخ 22 جنوری بروز اتوار بوقت صبح ساڈھے نو بجے تا نمازِ ظہر،بمقام میناریٹی فنکشن ہال محلہ اعظم پورہ میدک منعقد کیا جارہا ہے۔

 

جس میں میدک ٹاؤن کی مساجدکے ائمہ وموذنین ،مساجد کمیٹیزکے صدر ونائب صدر،سکریٹریز وجنرل سکریٹریز کے بشمول تمام کمیٹی کے ذمہ داران وممبران کو خصوصی طور پر مدعو کیا جارہا ہے۔اس اجلاس کی سرپرستی محترم الحاج حضرت مولانا محمد جاوید علی حسامیؔ مدظلہ صدر میدک مسلم ویلفئیر سوسائٹی وناظم مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم میدک،اجلاس کی صدارت محترم الحاج حضرت مولانا مفتی عبد العزیز لحجی صاحب قاسمی دامت برکاتہم استاذ حدیث ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد،اجلاس کی نگرانی جناب محمد عامرعلی خان صاحب،نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست حیدرآبادفرمائینگے۔جبکہ اجلاس میں بحیثیتِ مہمان ِ خصوصی محترم جناب محمد مولانا صاحب،سینئر ایڈوکیٹ تلنگانہ ہائی کورٹ وموظف تحصیلدارتشریف لارہے ہیں۔اجلاس میں نظامت کے فرائض حافظ محمدفصیح الدین ذمہ دار مسلم کمیٹی ضلع میدک فرمائینگے۔آغاز ِ اجلاس بقراتِ کلام پاک بوقت ٹھیک ساڈھے نو بجے حافظ سید شفیع اللہ حسینی صاحب،استاذ مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم کی قراتِ کلام پاک،اورجناب محترم حافظ سید ذکی الدین صاحب،مشہور ثناء خواں میدک کی نعت ِ شریف سے ہوگا۔جبکہ اجلاس میں افتتاحی کلمات حضرت مولانا محمد شعیب احمد صاحب قاسمیؔ،استاذ مدرسہ مدینتہ العلوم،اور کلماتِ تشکرجناب محمد عمر فاروق صاحب،سینئر ایڈوکیٹ تلنگانہ ہائی کورٹ پیش کرئینگے۔اجلاس میں مستقر میدک کے سارے مساجد کے ائمہ وموذنین کو ان کے اعترافِ خدمات کے ضمن میں تہنیت پیش کرتے ہوئے انہیں سندِ اعزازی بھی پیش کی جائیگی۔لہذااس اجلاس میں میدک مستقر کے سارے مساجد کے ائمہ وموذنین اور سارے مساجد کمیٹیز کے صدور ومعتمدین کے بشمول تمام کمیٹی کے ذمہ داران سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button