ملک کے76 فیصد وزراء کروڑپتی اور 34 فیصد داغدار

ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس (ADR) کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک بھر کے مختلف علاقوں کے تقریبا 34 فیصد وزراء پر مجرمانہ معاملات چل رہے ہیں. ملک کے تقریبا 76 فیصد وزیر ایسے ہیں جو کروڑ پتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق زیادہ تر سیاسی قائدین یاتو کروڑ پتی ہیں یا پھر ان کے خلاف پولیس میں مقدمات درج ہیں۔