عوام کے خیالات جاننے پی ایم او ایپ کی رسم اجراء

مرکزی حکومت کی جانب سے آن لائن پورٹل ’’مائی ڈاٹ جی او وی ڈاٹ ان ‘‘کے دو سال کی تکمیل کے موقع پر دہلی کے اندرا گاندھی میدان میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے عوام کے خیالات جاننے کیلئے تیار کئے گئے پی ایم او ایپ کی رسم اجراء انجام دی۔  نریندر مودی نے کہا کہ بہتر حکمرانی کے ذریعہ ہی ملک کی ترقی ممکن ہے۔ عوام کو شراکت دار بناتے ہوئے ہی کوئی بھی پروگرام کامیاب کیا جاسکتا ہے۔