جنرل نیوز

تعلیم کا بدلتا پس منظر، سرکاری اسکول میں اسمارٹ ٹیلی ویژن کی تنصیب۔

تعلیم سے مراد کسی فرد کی پوشیدہ جبلی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے اور ان صلاحیتوں کے ذریعے سے طلبہ کی شخصیت کی تعمیر کرنا ہی تعلیم کا بنیادی مقصد ہوتا ہے،طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ماحول ایک لازمی عنصر ہے اور موجودہ دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے تعلیم میں جدیدیت وقت کا اہم تقاضا ہے اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے اردو اکیڈمی کی جانب سے فراہم کی گئی انفراسٹرکچر گرانٹ کی رقم سے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کندیکل گیٹ کی ہر جماعت میں ڈیجیٹل سمارٹ ٹی وی کی تنصیب انجام دی گئی۔

 

ڈیجیٹل اسمارٹ ٹی وی کی افتتاحی تقریب صدر معلمہ محترمہ کشور جہاں عشرت کی صدارت میں منعقد کیا گیا ،مہمان خصوصی کے طور پر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر عالی جناب سید خواجہ مکرم صاحب، کامپلیکس ہیڈ ماسٹر جناب بھردواج صاحب جناب سید غازی الدین صاحب،مدھو سدھن صاحب نے شرکت کی ۔

اس موقع پر طلبہء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر سید خواجہ مکرم صاحب نے کہا کہ سماج میں تبدیلی کی شروعات اساتذہ سے ہوتی ہے اور اساتذہ ہی سماج کو روشن مستقبل کا راز بانٹتے ہیں،انہوں نے طلبہ کو اسکول میں تنصیب کردہ ڈیجیٹل ٹی وی سے فائدہ اٹھانے اور اپنی تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کا مشورہ دیا۔

کمپلیکس ایڈ ماسٹر علی جناب بھردواج صاحب نے کہا کہ جی بی پی ایس کندیکل گیٹ چار مینار منڈل کا ایک ماڈل اسکول ہے، اور ہر سرکاری پروگرام ہر تعلیمی پروگرام پر اس اسکول میں بہت بہتر طریقے سے عمل کیا جاتا ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی عالی جناب عبدالوحید صاحب حال مقیم لندن انگلستان ،عالی جناب سید غازی الدین صاحب کی خصوصی کوششوں اور کاوشوں سے مدرسے ہذا کے علاوہ، جی پی ایس یاقوت پورہ جی پی ایس چھاونی ناد علی بیگ ،جی پی ایس درگاہ برہنہ شاہ ،جی پی ایس چنچل گوڑا، جی پی ایس اسٹیشن دبیر پورہ میں جملہ تین ہزار بیاضوں کی طلبہ میں تقسیم عمل میں لائی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید غازی الدین نے کہا طالب علموں سے محبت کرنے والوں سے اللہ تعالی خوش ہوتا ہے اور طلبہ کو خوب من لگا کر پڑھنے قوم و ملت کا نام روشن کرنے کی تلقین کی۔

 

صدر معلمہ محترمہ کشور جہاں عشرت نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور ضیافت کا اہتمام کیا ،بعد ازاں طلبہ کی جانب سے تعلیمی مظاہرہ پیش کیا گیا ،اس موقع پر مدرسے کے اساتذہ محترمہ زکیہ بیگم صاحبہ محترمہ طاہرہ قدیر صاحبہ محترمہ تمکین فاطمہ انصاری صاحبہ موجود تھے جلسے کی کاروائی شاہد علی حسرت نے چلائی اور حبیبہ بیگم نے اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button