جنرل نیوز

547 واں عرس حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی 

547 واں عرس حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی 

9 ڈسمبر بروز جمعرات کو رسم پرچم کشائی سے عرس تقاریب کا آغاز: 

 

نارائن پیٹ 8 ڈسمبر( نامہ نگار )سالانہ 547 واں عرس شریف حضرت مخدوم خواجہ سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالی رحمتہ اللہ کو لم پلی ضلع نارائن پیٹ کے موقع پر 9/ڈسمبر بروز جمعرات بعدنماز عصر بارگاہ قتالیہ میں رسم پرچم کشائی(جلالی پرچم) عمل میں آئیگی اور بعد نماز عشاء جلسہ عظمت اولیاء کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ جس کو مولانا سیدشاہ رضوان پاشاہ قادری لااوبالی( بانی دی قرآن اکیڈمی حیدر آباد) مخاطب کریئنگے۔

10/ڈسمبر بروز جمعہ بعد نماز فجر خانقاہ قتالیہ سے جلوس صندل برآمد ہوگا رسم صندل مالی بدست سجادہ نشین مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی انجام دیں گے۔

بعد صندل احاطہ درگاہ شریف میں صبح 10 بجے تا دوپہر 2 بجے دن بین مذہبی کانفرنس منعقد ہوگی۔

اس بین مذہبی کانفرنس میں حضرت مولانا سید نصیرالدین چشتی جانشین و دیوان و سجادہ نشین حضرت خواجہ غریب نوازؓ اجمیر شریف و چیرمین آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل( اے آئی ایس ایس سی)

رکن پارلیمنٹ محبوب نگر سرینواس ریڈی’ ڈی کے ارونا سابق منسٹر’ سید عین الحسن وائیس چانسلر مانو یونیورسٹی’حنیف علی سنٹرل وقف کونسل ممبر’ ایم اے لطیف عاطر اکیڈمک انچارچ ٹمریز تلنگانہ’ رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی’ رکن اسمبلی مکتھل چٹم رام موہن ریڈی’ نظام پاشاہ چیرمین ڈی سی سی بی’ ضلع ایس پی ڈاکٹر چیتنیا’ جابر بن سعید الجابری انچارچ مجلس اتحاد المسلمین متحدہ ضلع محبوب نگر’ کے علاوہ دیگر مختلف مذاہب کے پیشواء، مشائخین، سیاسی وسماجی قائدین شرکت کریں گے اور اسی روز بعد نماز عشاء محفل سماع کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔۔۔۔

11/ڈسمبر بروز ہفتہ صبح 8بجے محفل قل وتقسیم تبرکات عمل آئیں گے۔عرس شریف کے موقع پر کویڈ19 کے اصول و ضوابط کا خیال رکھا جائے گا۔ عرس شریف کے موقع پر تمام تر انتظامات مکمل کرلے گے ہیں۔مولانا سیدشاہ احمد حسینی اشرفی جلالی کامل جامعہ نظامیہ وجانشین سجادہ درگاہ کو لم پلی’ عبدالسلیم ایڈوکیٹ’ محمد شفیع چاند نے عامتہ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی ہے۔ اس پریس کانفرنس میں محمد جعفر تاج ‘ محمد اسلم اشرفی ‘ ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button