تلنگانہ

بی جے پی کی جانب سے غریبوں میں مفت پکوان گیس کی تقسیم

بی جے پی کی جانب سے غریبوں میں مفت پکوان گیس کی تقسیم

 

اوٹکور : اوٹکور مستقر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے فلاحی اسکیم غریبوں میں مفت پکوان گیس سلنڈر جملہ 21 افراد میں تقسیم کٸے گٸے۔جس میں 10 مسلم افراد میں دٸے گٸے اور 11 ہندو افراد میں تقسیم کٸے گٸے۔اس پکوان گیس سلنڈر کی اجراٸی پروگرام میں ناراٸن پیٹ ضلع کے بی جے پی صدر مسٹر سرینواس،بی جے واٸی ایم ضلع صدر بھرت کمار،بی جے پی ماٸناریٹی پریسیڈنٹ عامر تاڑپتڑی،ضلع سکریٹری مسٹر کونڈیا مکتھل،ہنمنتو ایم پی ٹی سی اوٹکور ٹاٶن،اوٹکور منڈل صدر رمیش کے علاوہ ضلعی ممبران و حلقہ اسمبلی مکتھل کے قاٸدین نے شرکت کی۔اس موقع پر ان افراد نے کہا کہ غریب افراد جس میں ہندو مسلم ہیں مرکزی حکومت کی جانب سے خصوصا وزیر اعظم نریندر مودی نے ضرورت مند غریب افراد میں مفت میں ملک بھر میں پکوان گیس تقسیم کٸے جارہے ہیں۔اس ضمن میں اوٹکور مستقر میں قاٸدین نے مرکزی حکومت کے کٸی فکاحی اسکیمات کو واقف کروایا۔اس اختتامی اجلاس میں بھرت کمار اور عامر تاڑپتڑی نے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button