مبارکباد

ناراٸن پیٹ ضلع ایڈیشنل کلکٹر نے ریاستی سطح پر کامیابی حاصل کرنے والے سافٹ بال کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

ناراٸن پیٹ ضلع ایڈیشنل کلکٹر نے ریاستی سطح پر کامیابی حاصل کرنے والے سافٹ بال کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

 

نارائن پیٹ : 08 دسمبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع کے کھلاڑیوں نے گذشتہ ماہ 5 سے 7 نومبر تک عادل آباد ضلع میں منعقدہ ریاستی سطح کے سینئرز سافٹ بال ٹورنامنٹ میں چاندی کے تمغے جیتے۔تفصیلات کے مطابق چاندی کا تمغہ جیتنے والوں میں گنڈو مال موضع سے تعلق رکھنے والے صادق اور وینکٹیش شامل تھے۔ انہوں نے روزآنہ سافٹ بال کھیل میں تربیت حاصل کرتے ہوٸے ریاستی سطح پر منتخب ہوٸے اور ریاستی مقابلوں میں حصہ لے کر چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔اس موقع پر ہمارے ضلع کے ایڈیشنل کلکٹر مسٹر چندراریڈی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی کامیابیوں کی تعریف میں انہیں تمغہ سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ انہوں نے ان کھلاڑیوں سے کہا کہ ایسے ہی کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوٸے اپنے ماں باپ کا اپنے گاٶں اور ضلع کا نام روشن کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوٸے نیک توقعات کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر نارائن پیٹ ڈسٹرکٹ سافٹ بال اسوسی ایشن کے صدور گندے چندرکانت، اے ایم او ودیا ساگر اور اسپورٹس انچارج سائی ناتھ نے بھی انہیں مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button