جنرل نیوز

ہیلی کاپٹر حادثہ میں چیف ڈیفنس اسٹاف جنرل و دیگر مسلح افواج کی موت پر اوٹکور میں خراج عقیدت پیش کیا گیا

ہیلی  کاپٹر حادثہ میں چیف ڈیفنس اسٹاف جنرل (سی ڈی ایس جنرل) اور ان کی اہلیہ و دیگر مسلح افواج کی موت پر اوٹکور میں خراج عقیدت پیش کیا گیا

اوٹکور : (اردو لیکس۔محمد وسیم) ریاست تمل ناڈو میں پیش آئے ہیلی کاپٹر حادثے میں چیف ڈیفنس اسٹاف جنرل( سی ڈی ایس جنرل ) بپن راوت اور ان کی شریک حیات اور دیگر 11 مسلح افواج کی موت پر ضلع ناراٸن پیٹ کے اوٹکور منڈل مستقر میں ہندو اور مسلم طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر جو تمل ناڈو میں کنور کی نیلگیری پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہو گیا اس میں بپن راوت اور ان کی اہلیہ کے ساتھ بریگیڈیئر ایل ایس لڈر، لیفٹیننٹ کرنل ہرجیندر سنگھ، این کے گرو سیوک سنگھ، این کے جتیندر کمار، وویک کمار، بی سائی تیج اور حوالدار ستپال بھی تھے۔مجموعی طور پر 14 افراد ہیلی کاپٹر میں سوار تھے

 

اس موقع پر دونوں ہی طبقات کے سیاسی و سماجی ذمہ داران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ ملک کی آرمی سے محبت کا ثبوت پیش کیا۔ناراٸن پیٹ ضلع بی جے پی کے ضلع جنرل سکریٹری ایم۔ بھاسکر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ آج ہمارے ملک کی ایک عظیم شخصیت بپن راوت کی عدم موجودگی، جنہوں نے ہمارے دفاع کو مضبوط کرنے کے لیۓ سخت محنت کی ہے انکی موت پر ہمیں بہت بڑا صدمہ پہنچا ہے۔اوٹکور کی جامع مسجد پنچ کے خطیب و امام مولانا نورالاسلام رحمانی صاحب نے مسلم طبقہ کی ترجمانی کرتے ہوٸے فرمایا کہ ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہمارے ملک کی چیف ڈیفنس بپن راوت اور ان کی شریک حیات اور دیگر مسلح افواج کی موت نے پورے ملک کو جھنجھوڑ دیا ہے

 

یہ حادثہ ملک کا بہت بڑا خسارہ ہے جس کی جلد بھرپاٸی مشکل ہے۔مولانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس غم کی گھڑی میں ملک کے تمام مسلمان اور خصوص طور پر مسلمانانِ اوٹکور ملک کی آرمی کے ساتھ کھڑی ہے۔اس موقع پر عامر تاڑپتڑی,عبدالخالق ہوٹل,شاہنواز طوفان,نذیر احمد صاحب,علی صاحب,بھرت کمار,نرسمہاٹیچر,رمیش کے علاوہ مستقر کی عوام کثیر تعداد میں شریک رہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button