تلنگانہ

کانگریس اور بی جے پی ایک ہی سکے کے دو رخ ۔ رکن اسمبلی جوگورامنا

کانگریس اور بی جے پی ایک ہی سکے کے دو رخ ۔ رکن اسمبلی جوگورامنا کا بیان

 

عادل آباد _ متحدہ ضلع عادل آباد کے مجالس مقامی قانون ساز کونسل کے لئے عادل آباد میں صبح آٹھ بجے سے ہی پولنگ مراکز پر پولنگ کا آغاز شروع ہوگیا۔ایم پی ٹی سی ، زیڈ پی ٹی سی اور کونسلرز پولنگ مراکز پہنچ کر حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں۔متحدہ عادل آباد میں ٹی آر ایس اور آزاد امیدوار میں مقابلہ ہے۔ضلع پرجا پریشد ہال میں سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا کے علاوہ متحدہ عادل آباد کے ایم ایل ایس اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کررہے ہیں۔

 

اس موقع پر بی بی این چینل سے رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس پارٹی قائدین ٹی آر ایس امیدوار کے خلاف آزاد امیدوار کو کامیاب بنانے کے لئے ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔جبکہ 99 فیصد رائے دہندگان نے ٹی آر ایس پارٹی کے امیدوار ڈنڈے وٹھل کے حق میں کررہے ہیں کیونکہ انہیں اس بات کا یقین ہے کہ آزاد امیدوار کو ووٹ دیکر کوئی فائدہ نہیں ہے۔اسی لئے ٹی آر ایس امیدوار کی صد فیصد کامیابی یقینی ہے۔جوگورامنا نے عوام کو ٹی آر ایس امیدوار کی یقینی طور پر کامیاب ہونے کی پیش کی مبارکباد دی۔اور کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی قائدین پولنگ مراکز سے سو مٹر کی دوری اختیار کیے ہوئے ہیں جبکہ کانگریس اور بی جے پی بوکھلاہٹ کا شکار ہو تے ہوئے آزاد امیدوار کو جتانے کے لئے ممکنہ کوشش میں مصروف ہیں اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کانگریس بی جے پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

اس موقع پر پارٹی قائدین محمد یونس اکبانی،اے بو جھا ریڈی،ایم پرہلاد، ٹاؤن جنرل سیکریٹری محمد اشرف علی، زیڈ پی ٹیس ، ایم پی ٹیس، کونسلرز اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button