تلنگانہ

جناب سید وقار الدین قادری کے انتقال پر اُردو پریس کلب نظام آباد کا تعزیتی بیان ن

 

جناب سید وقار الدین قادری کے انتقال پر اُردو پریس کلب نظام آباد کا تعزیتی بیان

نظام آباد:10 / ڈسمبر(پریس نوٹ)جناب سید وقار الدین قادری بعمر82 سال ایڈیٹر انچیف روزنامہ ”رہنمائے دکن“حیدرآبادکے سانحہ کو ایک ناقابل تلافی نقصان کے علاوہ ایک سرگرم مجاہد سے محروم قرار دینے کا اُردو پریس کلب نظام آباد سے وابستہ تمام عہدیداروں نے اپنے جاریہ صحافتی اعلامیہ میں بتلایا اور بتایا کہ مرحوم قوم کے ایک بے لوث شخصیت، باوقار صحافی، ہند عرب اتحاد کے علمبردار اور فلسطینی کازکیلئے آخری سانس تک جدوجہد کرنے والے مجاہد تھے۔

 

موصوف نے 1967 ء کے دوران اس اخبار کی ادارت کے فرائض انجام دیتے ہوئے اُردو صحافت کے معیار کو بلند کیا اور دوسری طرف اُردو ملی تحریکات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی۔ ان کی جدوجہد کے باعث 1967 ء کے دوران شہر حیدرآباد میں انڈو عرب لیگ کا قیام عمل میں لایا

 

اسی طرح انہوں نے دونوں شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع سے وابستہ طالب علموں کے ہمراہ نوجوان صحافتی برادری افراد کو اپنے ادارہ سے وابستہ کرکے ان کی صحیح رہمنائی کرتے رہے یہاں تک کہ اس صحافتی ادا رہ سے فارغ ہونے والے کئی نوجوان اس وقت صحافتی دنیا میں اپنا نام کمار ہے ہیں۔  اُردو پریس کلب نظام آباد کے عہدیداروں نے اللہ تعالیٰ سے دعاء کی کہ اللہ مرحوم کی مغفر ت فرمائیں اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button